بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ (اَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَلَکَ) اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ
’’(میں) اللہ تعالیٰ کے نام سے (ذبح کرتا ہوں) اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ! یہ تیری ہی طرف سے اور تیرے ہی لیے ہے۔ اے اللہ! تو (اسے) میری طرف سے قبول فرما۔‘‘
وضاحت: ذبح کرتے وقت یہ کلمات ادا کیے جاتے ہیں۔ قوسین والے الفاظ بیہقی میں ہیں۔
حوالہ: صحیح مسلم: 5091، 5087، السنن الکبرٰی للبیھقی: 287/9