وضو کے بعد کی دعائیں

3 Duas
2.00x

اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ

’’میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘

حوالہ: صحیح مسلم، الطھارۃ، باب الذکر المستحب عقب الوضوئ، حدیث:553

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ

’’اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے بنادے اور مجھے پاک صاف رہنے والوں میں سے کردے۔‘‘

حوالہ: جامع الترمذی، الطھارۃ، باب فی مایقال بعد الوضوئ؟ حدیث:55

سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ، اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ، اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ

’’پاک ہے تو اے اللہ! اپنی تعریفوں کے ساتھ، میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔‘‘

حوالہ: السنن الکبرٰی للنسائی:25/6، حدیث:9909