بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ
’’اللہ تیرے لیے برکت کرے اور تجھ پر برکت کرے اور تم دونوں کو خیر (بھلائی) میں جمع کرے۔‘‘
وضاحت: شادی کے موقع پر دولہا یا دلہن کو ان مسنون الفاظ میں مبارک باد اور دعا دینی چاہیے۔
حوالہ: سنن أبی داود: 2130، جامع الترمذی: 1091، سنن ابن ماجہ: 1905