قربانی کا جانور ذبح کرنے کی دعا

1 Dua
2.00x

اِنِّیْٓ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ عَلٰی مِلَّۃِ اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ، اَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَلَکَ عَنْ (فلاں) بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ

’’بے شک میں نے ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر، جو یک سو تھے، ہوکر اپنا چہرہ اس ہستی کی طر ف پھیر دیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ یقیناً میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ رب العالمین کے لیے ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی بات کا حکم ہوا ہے اور میں اللہ کے فرماں برداروں میں سے ہوں، اے اللہ! یہ تیری ہی طرف سے اور تیرے ہی لیے ہے، (فلاں) کی طرف سے قبول فرما، اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘

وضاحت: ذبح کرتے وقت "عن محمد وأمتہ" کی جگہ اپنا یا اس شخص کا نام لیں جس کی طرف سے قربانی کی جا رہی ہے۔

حوالہ: سنن أبی داود: 2795