ایک بہترین دم (بیمار پرسی کی دعا)

1 Dua
2.00x

اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ

’’میں سوال کرتا ہوں بڑی عظمت والے اللہ سے جو عرشِ عظیم کا رب ہے کہ وہ تمہیں شفا عطا فرمائے۔‘‘

وضاحت: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی مسلمان کسی ایسے مریض کی عیادت کرے جس کی موت کا وقت نہ آیا ہو اور سات بار یہ دعا پڑھے تو اسے شفا مل جاتی ہے۔

حوالہ: جامع الترمذی: 2083، سنن أبی داود: 3106