اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ خَیْرَھَا وَخَیْرَ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ
’’اے اللہ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس چیز کی بھلائی کا جس پر تونے اس کو پیدا کیا اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شر سے اور اس چیز کے شر سے جس پر تونے اسے پیدا کیا۔‘‘
وضاحت: شادی کے بعد جب شوہر اپنی بیوی کے پاس جائے تو اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر یہ دعا پڑھے۔ یہی دعا خادم خریدنے پر بھی پڑھی جاتی ہے۔
حوالہ: سنن أبی داود: 2160، سنن ابن ماجہ: 2252