اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ، اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْہُ
’’اے اللہ! اسے معاف فرما، اے اللہ! اسے ثابت قدم رکھ۔‘‘
وضاحت: نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میت دفن کرنے سے فارغ ہوتے تو اس کے پاس ٹھہر کر فرماتے: ’’اپنے بھائی کے لیے استغفار کرو اور اس کے لیے ثابت قدم رہنے کی دعا کرو کیونکہ اب اس سے سوالات ہوں گے۔‘‘
حوالہ: سنن أب ی داود، الجنائز، باب الاستغفار عندالقبر، حدیث:3221، والمستدرک للحاکم:370/1