بچوں کو اللہ کی پناہ میں دینے کی دعا

1 Dua
2.00x

اُعِیْذُ کُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَآمَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنِ لَّآمَّۃٍ

’’میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر شیطان اور زہریلے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظر سے۔‘‘

وضاحت: رسول اللہ ﷺ حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو ان الفاظ کے ساتھ اللہ کی پناہ میں دیتے تھے۔ بچوں کو نظرِ بد اور آفات سے بچانے کے لیے یہ بہترین دعا ہے۔

حوالہ: صحیح البخاری: 3371، سنن أبی داود: 4737، جامع الترمذی: 2060