ذَھَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْاَجْرُ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ
’’پیاس چلی گئی اور رگیں تر ہوگئیں اور اگر اللہ نے چاہا تو اجر ثابت ہوگیا۔‘‘
وضاحت: یہ مسنون دعا ہے جو روزہ افطار کرنے کے بعد پڑھی جاتی ہے۔
حوالہ: سنن أبی داود: 2357
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ بِرَحْمَتِکَ الَّتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شِیْءٍ اَنْ تَغْفِرَلِیْ
’’اے اللہ! بے شک میں تجھ سے تیری رحمت کے ذریعے سے سوال کرتا ہوں، جس (رحمت) نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے کہ تو مجھے بخش دے۔‘‘
وضاحت: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما افطار کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔
حوالہ: سنن ابن ماجہ: 1753، الأذکار للنووی