اِنَّ لِلّٰہِ مَآ اَخَذَ وَلَہٗ مَآ اَعْطٰی، وَکُلُّ شَیْءٍ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی
’’یقیناً اللہ ہی کا ہے جو اس نے لے لیا اور اسی کا ہے جو اس نے دیا۔ اور اس کے پاس ہر چیز وقتِ مقررہ کے ساتھ ہے۔‘‘
وضاحت: اس دعا کے بعد لواحقین کو صبر کرنے اور ثواب کی امید رکھنے کی تلقین کرنی چاہیے۔
حوالہ: صحیح البخاری، التوحید، باب قول اللہ تبارک وتعالٰی: {قل ادعوا اللہ او ادعوا الرحمٰن} حدیث:7377، وصحیح مسلم، الجنائز، باب البکاء علی المیت، حدیث:923
اَعْظَمَ اللّٰہُ اَجْرَکَ وَاَحْسَنَ عَزَآءَ کَ وَغَفَرَ لِمَیِّتِکَ
’’اللہ تعالیٰ تیرا اجر بڑھائے اور تمہیں اچھے طریقے سے تسلی دے اور تمہارے فوت شدہ کو معاف کرے۔‘‘
وضاحت: یہ دعا بھی بہتر ہے:
حوالہ: الأذکار للنووی، ص:190