سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی
’’پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے۔‘‘
حوالہ: سنن أبی داود، الصلاۃ، باب مایقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ؟ حدیث:871، وجامع الترمذی، الصلاۃ، باب ماجاء فی التسبیح فی الرکوع والسجود، حدیث:261
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ
’’پاک ہے تو اے اللہ! اے ہمارے رب! اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ! مجھے معاف فرمادے۔‘‘
حوالہ: صحیح البخاری الأذان، باب الدعاء فی الرکوع، حدیث:794، وصحیح مسلم، الصلاۃ، باب مایقال فی الرکوع السجود؟ حدیث:1085
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَالرُّوْحِ
’’بہت ہی پاکیزہ، انتہائی مقدس، فرشتوں اور روح (جبرائیل) کا رب۔‘‘
حوالہ: صحیح مسلم، الصلاۃ، باب مایقال فی الرکوع والسجود؟ حدیث:1091
سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَآءِ وَالْعَظَمَۃِ
’’پاک ہے انتہائی غلبے اور بڑی بادشاہت والا اور بڑائی اور عظمت والا۔‘‘
حوالہ: سنن أبی داود، الصلاۃ، باب مایقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ؟ حدیث:873، وسنن النسائی، التطبیق، باب نوع آخر، حدیث: 1133۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنۡۢبِیْ کُلَّہٗ دِقَّہٗ وَجِلَّہٗ وَاَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ وَعَلَانِیَتَہٗ وَسِرَّہٗ
’’اے اللہ! میرے تمام گناہ معاف فرما دے، چھوٹے اور بڑے، پہلے اور بعد والے، ظاہر اور پوشیدہ۔‘‘
حوالہ: صحیح مسلم، الصلاۃ، باب ماقیال فی الرکوع والسجود؟ حدیث:1084
اَللّٰھُمَّ لَکَ سَجَدْتُّ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ، سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَصَوَّرَہٗ وَشقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ تَبَارَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ
’’اے اللہ! میں نے تیرے ہی لیے سجدہ کیا، تجھی پر ایمان لایا اور تیرا ہی فرماں بردار ہوا، میرا چہرہ اس ہستی کے لیے سجدہ ریز ہوا جس نے اسے پیدا کیا، اسے شکل و صورت دی اور اس کے کانوں اور آنکھوں کے شگاف بنائے۔ بڑا بابرکت ہے اللہ جو بہترین خالق ہے۔‘‘
حوالہ: صحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب صلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ودعائہ باللیل، حدیث:1812
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخْطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْکَ لَآ اُحْصِیْ ثَنَآءً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَآ اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ
’’اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں تیری رضا کے ذریعے سے تیری ناراضی سے، تیری معافی کے ذریعے سے تیری سزا سے اور میں پناہ مانگتا ہوں تیرے ذریعے سے تجھ سے، میں تیری پوری تعریف نہیں کرسکتا تو اسی طرح ہے جیسے تو نے خود اپنے آپ کی تعریف کی ہے۔‘‘
وضاحت: مذکورہ دعاؤں کے علاوہ سجدے میں مزید مسنون دعائیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔٭ سجدے سے اُٹھتے ہوئے ’’اللہ اکبر‘‘ کہیں۔
حوالہ: ٭صحیح مسلم، الصلاۃ، باب النھی عن قراء ۃ القرآن، حدیث:479 … صحیح مسلم، الصلاۃ، باب مایقال فی الرکوع والسجود؟ حدیث:1090