بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا وَّرَزَقَکَ اللّٰہُ مِثْلَہٗ وَاَجْزَلَ ثَوَابَکَ
’’اللہ تعالیٰ تمہارے لیے برکت دے اور تم پر برکت فرمائے اور اللہ تمہیں بہت بہتر بدلہ دے اور اللہ تمہیں اس جیسا عطا فرمائے اور تمہارا ثواب بہت زیادہ کرے۔‘‘
وضاحت: جب کوئی آپ کو بچے کی پیدائش پر مبارکباد دے، تو جواب می ں اسے بھی برکت، جزائے خیر اور ویسی ہی نعمت کی دعا دینی چاہیے۔
حوالہ: الأذکار للنووی: ص 349، تحفۃ المودود: ص 52