اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا غَیْثًا مُّغِیْثًا مَّرِیْئًا مَّرِیْعًا نَّافِعًا غَیْرَ ضَآرٍّ عَاجِلًا غَیْرَ اٰجِلٍ
’’اے اللہ! تو ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جو مددگار، خوش گوار، سرسبز کرنے والی (اور) مفید ہو، نقصان دہ نہ ہو، جلد ہو، نہ کہ دیر سے آنے والی۔‘‘
وضاحت: بارش کی طلب کے لیے ایک جامع مسنون دعا۔
حوالہ: سنن أبی داود: 1169
اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا، اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا، اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا
’’اے اللہ! ہمیں بارش دے، اے اللہ! ہمیں بارش دے، اے اللہ! ہمیں بارش دے۔‘‘
وضاحت: رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے خطبے کے دوران ان کلمات سے بارش کی دعا فرمائی۔
حوالہ: صحیح البخاری: 1014، صحیح مسلم: 897
اَللّٰھُمَّ اسْقِ عِبَادَکَ وَبَھَآئِمَکَ وَانْشُرْ رَّحْمَتَکَ وَاَحْیِ بَلَدَکَ الْمَیِّتَ
’’اے اللہ! اپنے بندوں اور اپنے چوپایوں کو پانی پلا اور اپنی رحمت پھیلا دے اور اپنے مردہ (بنجر، بے آباد) شہر کو زندہ کردے۔‘‘
وضاحت: بنجر زمین کی شادابی اور تمام مخلوقات کی سیرابی کے لیے دعا۔
حوالہ: سنن أبی داود: 1176