سواری پر بیٹھنے کی دعا

1 Dua
2.00x

بِسْمِ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھٰذَا وَمَا كُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَ اِنَّـآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ (3 بار)، اَللّٰہُ اَکْبَرُ (3 بار)، سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّآ اَنْت

’’اللہ تعالیٰ کے نام سے، ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ پاک ہے وہ ذات جس نے اسے (سواری کو) ہمارے تابع کردیا ورنہ ہم اسے قابو میں کرلینے والے نہیں تھے۔ اور بے شک ہم اپنے رب ہی کی طرف واپس جانے والے ہیں۔ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے (تین بار)۔ اللہ سب سے بڑا ہے (تین بار)۔ اے اللہ! تو پاک ہے! یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے، پس تو مجھے معاف فرمادے، بے شک تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا۔‘‘

وضاحت: سواری پر بیٹھتے وقت اللہ کی بڑائی اور اپنی بندگی کا اظہار۔

حوالہ: سنن أبی داود: 2602، جامع الترمذی: 3446