کثرتِ بارش کے وقت کی دعا

1 Dua
2.00x

اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا، اَللّٰھُمَّ عَلَی الْاٰکَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُوْنِ الْاَوْدِیَۃِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ

’’اے اللہ! ہمارے اردگرد بارش برسا اور (اب) ہم پر نہ (برسا)۔ اے اللہ! ٹیلوں، پہاڑیوں، وادیوں کے درمیان اور درختوں کے اُگنے کی جگہوں پر (بارش برسا۔)‘‘

وضاحت: جب بارش ضرورت سے زائد ہو جائے اور نقصان کا اندیشہ ہو، تو یہ دعا پڑھنی چاہیے تاکہ بارش آبادی سے ہٹ کر ان جگہوں پر ہو جہاں اس کی ضرورت ہے۔

حوالہ: صحیح البخاری: 1014، صحیح مسلم: 897