اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَا وَ رَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ
’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے یہ (کھانا) مجھے کھلایا اور مجھے یہ (کھانا) عطا کیا بغیر میری کسی طاقت کے اور بغیر میری کسی قوت کے۔‘‘
وضاحت: اس دعا کی فضیلت یہ ہے کہ پڑھنے والے کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
حوالہ: صحیح البخاری: 5458، جامع الترمذی: 3458
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا
’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بہت زیادہ، پاکیزہ اور اس میں برکت ڈالی گئی ہے، نہ (یہ کھانا) کفایت کیا گیا اور نہ اسے وداع کیا گیا ہے، اور نہ اس سے بے نیاز ہوا جاسکتا ہے، اے ہمارے رب۔‘‘
وضاحت: اللہ کی نعمتوں پر شکر گزاری اور اس کی محتاجی کا اعتراف۔
حوالہ: صحیح البخاری: 5458، جامع الترمذی: 3456