اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔‘‘
وضاحت: جب کسی کو چھینک آئے تو اسے بلند آواز سے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
حوالہ: صحیح البخاری: 6224
یَرْحَمُکَ اللّٰہُ
’’اللہ تم پر رحم فرمائے۔‘‘
وضاحت: جب کوئی چھینک مار کر الحمدللہ کہے، تو سننے والے پر لازم ہے کہ یہ جواب دے۔
حوالہ: صحیح البخاری: 6224
یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ
’’اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے۔‘‘
وضاحت: جب سامنے والا "یرحمک اللہ" کہے، تو چھینکنے والا دوبارہ اسے یہ دعا دے۔
حوالہ: صحیح البخاری: 6224
یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ
’’اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے۔‘‘
وضاحت: اگر کوئی غیر مسلم چھینک کر الحمدللہ کہے، تو اسے "یرحمک اللہ" کے بجائے ہدایت کی دعا دی جائے۔
حوالہ: جامع الترمذی: 2739، سنن أبی داود: 5038