دورانِ سفر یا سفر کے بغیر کسی جگہ ٹھہرنے کی دعا

1 Dua
2.00x

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

’’میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے۔‘‘

وضاحت: جو شخص کسی جگہ ٹھہر کر یہ دعا پڑھے، وہاں سے کوچ کرنے تک اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔

حوالہ: صحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب فی التعوذ من سوء القضائ، حدیث:2708