جسے ایمان میں شک ہوجائے وہ کیا کرے؟

2 Duas
2.00x

اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ

’’میں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔‘‘

وضاحت: اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے۔ اس چیز یا کام سے رک جائے جس میں شک ہو۔ پھر یہ کلمات کہے۔

حوالہ: صحیح البخاری: 3276، صحیح مسلم: 134

ھُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاھِرُ وَالْبَاطِنُ وَھُوَ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ

’’وہی اول ہے، وہی آخر ہے، وہی ظاہر ہے، وہی باطن ہے۔ اور وہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔‘‘

وضاحت: ان کلمات کے بعد اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان پڑھے۔

حوالہ: سورۃ الحدید 3:57، سنن أبی داود: 5110