لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
’’ا للہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت اور سب تعریف اسی کے لیے ہے، وہی زندگی دیتا اور وہی مارتا ہے اور وہ زندہ ہے، مرتا نہیں، اسی کے ہاتھ میں سب بھلائی ہے اور وہ ہر چیز (کامل) قدرت رکھتا ہے۔‘‘
وضاحت: اس دعا کے بارے میں حدیث میں آتا ہے کہ جو اسے بازار میں داخل ہوتے وقت پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھ دے گا، دس لاکھ گناہ معاف کر دے گا اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کر دے گا۔
حوالہ: جامع الترمذی: 3428، المستدرک للحاکم: 1974