اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاَلْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ الْاَعْلٰی
’’اے اللہ! مجھے معاف فرما، مجھ پر رحم فرما اور مجھے رفیق اعلیٰ کے ساتھ ملا دے۔‘‘
وضاحت: جب بیماری انتہائی شدت اختیار کر جائے اور زندگی کی امید باقی نہ رہے تو اللہ کی مغفرت اور رفیقِ اعلیٰ (جنت) کے حصول کی یہ دعا پڑھی جائے۔
حوالہ: صحیح البخاری: 5674، صحیح مسلم: 6293
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، لَآ اِلٰہَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کی بادشاہت ہے، اسی کے لیے ہر تعریف ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ کی توفیق ہی ہے۔‘‘
وضاحت: یہ کلماتِ توحید و تمجید مرض الموت میں بندے کے ایمان کی پختگی اور اللہ کی رحمت کے حصول کا ذریعہ ہیں۔
حوالہ: جامع الترمذی: 3430، سنن ابن ماجہ: 3794