گھر سے نکلتے وقت کی دعا

2 Duas
2.00x

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ

’’(میں اس گھر سے) اللہ کے نام کے ساتھ (نکل رہا ہوں) میں نے اللہ پر بھروسا کیا اور گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ ہی کی توفیق سے۔‘‘

وضاحت: اس دعا کے بارے میں آتا ہے کہ (ایسا کہنے پر) اسے کہا جاتا ہے کہ تجھے ہدایت دے دی گئی، تیری کفایت کی گئی اور تو بچا لیا گیا، اور شیطان اس سے دور ہو جاتا ہے۔

حوالہ: سنن أبی داود: 5095، جامع الترمذی: 3426

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَضِلَّ، اَوْ اُضَلَّ، اَوْ اَزِلَّ، اَوْ اُزَلَّ، اَوْ اَظْلِمَ، اَوْ اُظْلَمَ، اَوْ اَجْھَلَ، اَوْ یُجْھَلَ عَلَیَّ

’’اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں (اس بات سے) کہ میں گمراہ ہو جاؤں یا مجھے گمراہ کردیا جائے، میں پھسل جاؤں یا مجھے پھسلا دیا جائے، میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، میں کسی سے جہالت سے پیش آؤں یا میرے ساتھ جہالت سے پیش آیا جائے۔‘‘

وضاحت: یہ دعا انسان کو سماجی اور اخلاقی لغزشوں سے اللہ کی پناہ میں دیتی ہے۔

حوالہ: سنن أبی داود: 5094، جامع الترمذی: 3427