دو سجدوں کے درمیان کی دعائیں

2 Duas
2.00x

رَبِّ اغْفِرْلِیْ، رَبِّ اغْفِرْلِیْ

’’اے میرے رب! مجھے معاف کردے۔ اے میرے رب! مجھے معاف کردے۔‘‘

حوالہ: سنن أبی داود، الصلاۃ، باب مایقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ؟ حدیث:874

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَارْفَعْنِیْ

’’اے اللہ! مجھے معاف کردے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، میرے نقصان پورے کردے، مجھے عافیت دے، مجھے رزق دے اور مجھے بلندی عطا فرما۔‘‘

وضاحت: اس کے بعد نمازی ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہہ کر دوسرا سجدہ کرے گا اور سجدے کی مذکورہ دعاؤں میں سے جو یاد ہوں پڑھے گا، پھر ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہہ کر سجدے سے سر اٹھائے گا اور باقی نماز مکمل کرے گا۔

حوالہ: سنن أبی داود، الصلاۃ، باب الدعاء بین السجدتین، حدیث:850، وجامع الترمذی، الصلاۃ باب مایقول بین السجدتین؟ حدیث:284، وسنن ابن ماجہ، إقامۃ الصلوات، باب مایقول بین السجدتین؟ حدیث:898