نیا لباس پہننے کی دعا

1 Dua
2.00x

اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہِ اَسْئَلُکَ، مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَا صُنِعَ لَہٗ، وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ

’’اے اللہ! تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے، تجھی نے مجھے یہ پہنایا، میں تجھی سے سوال کرتا ہوں اس کی بھلائی کا اور اس کام کی بھلائی کا جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شر سے اور اس کام کے شر سے جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے۔‘‘

وضاحت: جب نیا لباس (قمیض، پگڑی یا چادر وغیرہ) پہنیں تو اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے یہ دعا پڑھیں۔

حوالہ: سنن أبی داود: 4020