نئے لباس پہننے والے کے لیے دعا

2 Duas
2.00x

تُبْلِیْ وَیُخْلِفُ اللّٰہُ تَعَالٰی

’’تم اسے بوسیدہ کرو اور اللہ تعالیٰ (تمہیں) اس کے عوض اور دے۔‘‘

وضاحت: کسی کو نیا لباس پہنے دیکھ کر اسے لمبی زندگی اور مزید نعمتوں کی دعا دینا۔

حوالہ: سنن أبی داود: 4020

اِلْبَسْ جَدِیْدًا وَّعِشْ حَمِیْدًا وَّمُتْ شَھِیْدًا

’’نیا لباس پہنو اور قابلِ تعریف زندگی بسر کرو اور تم شہید بن کر فوت ہو۔‘‘

وضاحت: یہ ایک بہت جامع دعا ہے جس میں دنیا کی بہترین زندگی اور آخرت کی بہترین موت (شہادت) کی تمنا ہے۔

حوالہ: سنن ابن ماجہ: 3558