دشمن اور صاحبِ سلطنت سے ملتے وقت کی دعائیں

3 Duas
2.00x

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ

’’اے اللہ! ہم تجھے ہی ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔‘‘

حوالہ: سنن أبی داود، الوتر، باب مایقول الرجل إذا خاف قوما؟ حدیث:1537

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ عَضُدِیْ وَاَنْتَ نَصِیْرِیْ، بِکَ اَجُوْلُ وَبِکَ اَصُوْلُ وَبِکَ اُقَاتِلُ

’’اے اللہ! تو ہی میرا بازو ہے اور تو ہی میرا مددگار ہے۔ تیری ہی توفیق سے میں چلتا پھرتا اور تیری ہی مدد سے حملہ کرتا ہوں اور تیرے ساتھ ہی (دشمن سے) لڑتا ہوں۔‘‘

حوالہ: سنن أبی داود:2632، جامع الترمذی:3584، مجمع الزوائد:326/5، مسند أحمد:90/1

حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ

’’ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور (وہ) بہترین کارساز ہے۔‘‘

حوالہ: صحیح البخاری، التفسیر، باب قولہ: {اَلَّذِیْنَ قَالَ لَھُمُ النَّاسُ}، حدیث:4563