کھانا شروع کرنے کی دعا

4 Duas
2.00x

بِسْمِ اللّٰہِ

’’اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں)۔‘‘

وضاحت: کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا سنت ہے۔

حوالہ: جامع الترمذی: 1858

بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ اَوَّلِہٖ وَاٰخِرِہٖ

’’اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں) اس کے شروع اور اس کے آخر میں۔‘‘

وضاحت: اگر کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پر یہ پڑھیں۔

حوالہ: جامع الترمذی: 1858

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ، وَاَطْعِمْنَا خَیْرًا مِّنْہُ

’’اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا کر اور ہمیں اس سے زیادہ بہتر کھلا۔‘‘

وضاحت: جسے اللہ تعالیٰ کھانا کھلائے، اسے یہ دعا پڑھنی چاہیے۔

حوالہ: جامع الترمذی: 3455

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ

’’اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا کر اور ہمیں اس سے بھی زیادہ دے۔‘‘

وضاحت: دودھ پینے کے بعد یہ مخصوص کلمات کہے جاتے ہیں۔

حوالہ: جامع الترمذی: 3455