اپنی تعریف سننے پر کہنے کی دعا

1 Dua
2.00x

اَللّٰھُمَّ لَا تُؤَاخِذْنِیْ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَاغْفِرْلِیْ مَا لَا یَعْلَمُوْنَ وَاجْعَلْنِیْ خَیْرًا مِّمَّا یَظُنُّوْنَ

’’اے اللہ! میری اس کی وجہ سے گرفت نہ فرمانا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور مجھے وہ معاف فرما دے جو یہ نہیں جانتے اور مجھے اس سے زیادہ بہتر بنادے جو یہ (میرے بارے) میں گمان رکھتے ہیں۔‘‘

وضاحت: جب کوئی مسلمان اپنی تعریف سنے تو اسے تکبر سے بچنے اور عاجزی اختیار کرنے کے لیے یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ اس میں اپنی اصلاح اور اللہ کی مغفرت کی طلب ہے۔

حوالہ: شرح صحیح الأدب المفرد: 585، شعب الإیمان: 4876