بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ فِی الْمَوْھُوْبِ لَکَ وَشَکَرْتَ الْوَاھِبَ وَبَلَغَ اَشُدَّہٗ وَرُزِقْتَ بِرَّہٗ
’’اللہ تمہارے لیے اس بچے میں برکت دے جو تمہیں عطا کیا گیا ہے اور تم عطا کرنے والے کا شکر کرو اور (یہ بچہ) اپنی جوانی کی قوتوں کو پہنچے اور تمہیں اس کا حسنِ سلوک نصیب ہو۔‘‘
وضاحت: جب کسی کے ہاں بچہ پیدا ہو تو اسے ان الفاظ میں مبارکباد دینا مستحب ہے، جس میں بچے کی زندگی، برکت اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کی جامع دعا ہے۔
حوالہ: الأذکار للنووی: ص 349، تحفۃ المودود: ص 52