کفارۂ مجلس (مجلس کے اختتام کی دعا)

1 Dua
2.00x

سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ

’’اے اللہ! پاک ہے تو اپنی تعریفوں سمیت۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔‘‘

وضاحت: رسول اللہ ﷺ جب کسی مجلس سے اٹھتے، قرآن کی تلاوت فرماتے یا نماز پڑھتے تو اختتام ان کلمات پر فرماتے۔ اس سے مجلس کی کوتاہیاں معاف ہو جاتی ہیں۔

حوالہ: جامع الترمذی: 3433، سنن أبی داود: 4859