رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ
’’اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘
وضاحت: نبیٔ کریم ﷺ طواف کے دوران رکنِ یمانی اور حجرِ اسود کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے۔
حوالہ: سنن أبی داود: 1892، مسند أحمد: 411/3، شرح السنۃ: 1915